ضلعی عدالت اُوستہ محمد کے متعلق
ضلعی عدالتیں
عدالت 21 جون 1983 ءمیں پہلی بارقائم ہوئی ۔ ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت کو اپ گریڈ کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت بنایا گیا جس نے 17دسمبر1998 کو کام شروع کیا ۔ اُس وقت عدالت ایک کمر ہ عدالت ، جج کا کمر ہ ایک آ فس کا کمرہ، سپرنٹنڈنٹ کا کمرہ ، ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کمرہ اور نائب کورٹ کے کمرے پر مشتمل تھی۔
30 جولا ئی 2012 ءکوعدالت ایک تبدیلی سے گزری جس کے بعد عدالت کے عملے میں اضافہ ہوا اور ِاس وقت ایک سپرنٹنڈنٹ ، ایک سینئر سکیل اسٹینو گرافر ، ایک اکاﺅنٹنٹ ،ایک ریڈر، ایک سینئرکلرک، چند جونیئرکلرک، ایک ڈرائیور،نائب قاصد، ایک کمپوٹر کا ماہر ، ایک چو کیدار اور ایک جمعدار پر مشتمل ہے ۔ عدلیہ کو ایک سرکاری رہائش گاہ بھی مہیا کی گئی ہے ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت :
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اُوستہ محمد کی عدالت 27 مئی 2009 ءکو معرض و جو د میں آئی ۔ عدالت کا عملہ ایک سینئر سکیل اسٹینو گرافر ، ایک ریڈر ، ایک سینئر کلر ک ، ایک جونیئر کلرک ، ایک ڈرائیو ر ، نائب قاصدو ں اور ایک جزوقتی جمعدار پرمشتمل ہے ۔ عارضی طور پرایک عدالت کا کمرہ اور دفتر کا کمرہ مہیا کیا گیا ہے۔
جو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت :
جو ڈیشنل مجسٹریٹ اُوستہ محمد کی عدالت 13 نومبر 1994 ءکو معرض و جود د میں آ ئی ، عدالت کا عملہ ایک سینئر سکیل اسٹینو گرافر ، ایک ریڈر ، ایک جو نیئر کلر ک ، نائب قاصدو ں اور کمپیوٹر کے ماہر پر مشتمل ہے ۔ عدالت کی عمارت عدلیہ نے مہیا کی ہے ۔ جو کہ ضلع عدالیہ کے پہلی منزل پر واقع ہے ۔ رہائش گاہ ریونیوکے محکمہ نے مہیا کی ہے ۔
سول جج کی عدالت :
سول جج اُوستہ محمد کی عدالت 17 اپریل 2000ءمیں معرض وجو د میں آئی ۔ عدالت کا عملہ سینئر سکیل اسٹینو گرافر ، ایک ریڈر ایک جونیئر کلرک ، نائب قاصدو ں ، ایک کمپیوٹر کے ماہر اور جمعدار پر مشتمل ہے ۔ عدالت کی عمارت عدلیہ نے ضلع عدالت کی دوسری منزل پر مہیا کی ہے ۔ اور رہائش گاہ ریونیوکے محکمہ نے مہیا کی ہے ۔