اُوستہ محمدمیں باغبانی
اُوستہ محمد
08 فروری 2013
فروری 2013 ءکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گرم جو شی سے ہمارا استقبال کیا ۔ ابتدائی ملاقات میں ہم نے مجمو عی زراعت پر تبادلہ خیال کیا ۔ اور حالیہ سیلاب اس پر کس طر ح سے اثر اندازہواہے ۔ اسکے بعد عدالت کے احاطہ میںباغبانی پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے اوستہ محمد کے جنگلات کی نرسری کادورہ بھی کیا ۔ اور پچا س پودو ں کا انتخاب کیا تاکہ انہیں عدالت کے احاطے میں لگا یا جاسکے ۔ عدالت کا رقبہ بہت محدود ہے ۔ اس لئے احتیا ط سے شجر کاری کی ضرورت ہے ۔ پانی کا ذریعہ نہر ہے ۔ جس میں ضرورت سے زیادہ مقدار میں پانی موجو د ہے ۔
وہ پودے جو اس علاقے میں بہت اچھے اُگتے ہیں ۔
- امرود
- بوگن ویلایا
- یوپوربیا
- نیم
- گلا ب
- چیمبیلی
- موتیا
دوبارہ دورہ
08ضروری2013
اوستہ محمد کا دوبارہ دورہ بہت خوشگوار تھا۔نرم مٹی مہیا کردی گئی تھی تاکہ باغیچہ اور پھو لو ں کے کیاریاں کی سطح کو اونچاکیا جاسکے۔ لیکن بد قستمی سے وہ پودے جن کو تجویز کیا گیا تھا محکمہ جنگلا ت نے ابھی تک مہیا نہیں کئے ہیں۔
نتیجہ
عدالت کے اردگر د کا علاقہ بہت محدود ہے ۔ لیکن جھاڑیاں اور پھلدار پودے لگائے جاسکتے ہیں ہم نے عدالت کی نئی عمارت کا بھی دورہ کیا۔