ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اُوستہ محمد کا پیغام


یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں نئی ویب سائیڈ کے آ غا ز کا حصہ بن رہا ہوںاس نئی ویب سائیڈ کے آ غا ز سے عدلیہ یہ سمجھتی ہے کہ مظلوم اور پریشان سائلوں کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے ۔ معلومات تک رسائی بہت آ سان ہوجائے گی ۔ اور ایک بٹن دبانے سے معلومات ہر کسی کو حاصل ہو جائیں گیں۔

انفارمیشن ٹیکنا لو جی نے بہت ترقی کی ہے اور اب ایک ایسے نقطے پر پہنچ گئی ہے کہ بنچ اوربار دونوں کو بہت سہولت ہوگئی ہے کہ وہ تیزی سے مقدمات کو نمٹانے کے مقصد اور عدلیہ کے انتظام کو ایکسویں صدی سے ہم آہنگ بنانے اور مقدمات کو جلد نمٹانے میں اہم کردار ادا کرے ۔ عدالت عظمٰی کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دوسر ے جج صاحبان کی بنائی ہوئی قو می عدالتی پالیسی جسے عدالت عدلیہ کے چیف جسٹس قاضی فائنر عیسیٰ اور دوسرے عزت مآ ب جج صاحبان نے پوری طر ح سے لا گو کیا ہے جسکی کی وجہ سے ضلع کے لوگو ں کو تیز رفتار انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔

ہم مقدمات کی مکمل معلومات جیسے کہ بقایا اور ضلع میںہونے والے اہم واقعات روزانہ کی بنیاد پر ویب سائیڈ پر اپ لوڈ کریں گے ۔ہم یہ اُمید کرتے ہیں اس معلومات کی وجہ سے تیز رفتار انصاف کی فراہمی ممکن ہوجائے گی ۔ ہم یہ التجا ءکرتے ہیں کہ تمام حصہ دار ہمیں اپنے مفیدمشوروںاور معلومات سے نوازیں گے۔ تاکہ عدلیہ کا کام تیز رفتاری سے ہو ۔ اور لوگو ں کو جلد انصا ف فراہم کیا جاسکے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج