اکثر پوچھے گئے سوالات


عمومی سوالات

ضلعی عدالت اوستہ محمد کے دفتری اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

ضلعی عدالت اوستہ محمد کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔

میں ضلعی عدالت اوستہ محمد کیسے جا سکتا ہوں؟

ضلعی عدالت شہر کے درمیان میں تحصیل روڈ پر واقع ہے جو تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنر اور میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کے دفاتر کے ساتھ واقع ہے ۔

کیا میں کسی بھی کمرہ عدالت میں جا کر بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتا ہوں؟

ہاں کاروائی کے دوران آپ کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں۔ بہر حال آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ عوام کےلئے نامزد جگہ استعمال کریں۔ اور آپ ان جگہوں تک محدود رہیں جو کہ عوام کےلئے کھلی ہیں۔

کیا یہاں کوئی جگہ ہے جہاں میں اپنا سامان چھوڑ سکوں؟

نہیں حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپ اپنا سامان عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔

کیا عدالتیں عوام کےلئے ہمیشہ کھلی ہیں؟

کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتا ہے؟

تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور تقریباً ہر عدالت کی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہے۔ اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔

کیا عورتوں کےبیٹھنے کی الگ جگہ موجود ہے؟

ہاں !عورتوں کےلئے الگ کمرہ موجود ہے۔

کیا عوام کے لئے ضلعی عدالت اوستہ محمد میں پارکنگ کی جگہ موجود ہے؟

بدقسمتی سے حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ گاڑی ضلعی عدالت اوستہ محمد کی عمارت کے احاطہ میں پارک نہیں کر سکتے اور نہ ہی عمارت کی متعین حدود کے گرد۔

عدالتی ضابطے

میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمے کی سمات کب اورکہاں ہو گی؟

روزانہ مقدمات کی سماعت کی فہرست نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جاتی ہے۔

کیا میں اپنی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟

آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی فیصلے یا آرڈر کی مصدقہ نقل کےلئے درخواست دے سکتے ہیں جس کے بدلے اپ کو ایک رسید کاپی برانچ دے گی جس پر نقل دینے کی تاریخ درج ہوگی جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔

نئے مقدمہ اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونےکے اوقات کیا ہیں؟

اس کے اوقات 08:30صبح سے 02:30بجے تک ہیں۔

کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی ممکن نہیں ہے۔