ضلع کی تاریخ


--
اُوستہ محمد

ذیلی ضلع اُوستہ محمد کچھ عرصے پہلے تک سند ھ کا حصہ تھا۔ اُوستہ محمد کا نام ملاءمحمد خان اُوستو کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اُوستہ محمد کچھی کا میدانی علاقہ ہے جس کا محل وقو ع سطح مرتفع سے 55 میٹر اُونچاہے ۔ یہاں سالانہ 90 ملی میٹر بارش ہوتی ہے ۔ جس میں سے 60 ملی میٹرگرمیو ں میں (مئی سے نو مبر تک ) ہوتی ہے ۔ سردیا ں ٹھنڈی اور گرمیاں خشک اور شدید گرم ہوتیں ہے ۔ ضلع کے لو گ بہت غریب ہیں جنہیں صحت کی سہو لیات بھی میسر نہیں ہے ۔

اس علاقے میں کبھی کبھی سیلا ب آ تے ہیں ۔ جیسا کہ جون 2007 ءمیں یمین طوفا ن کی وجہ سے سیلاب آ یا۔کچھی کنیال کا منصو بہ 2002 ءمیں شر و ع ہوا جسکا بہت بڑ ا اثر سیلابی پانی کو محفوظ کرنے اور پانی کی بہاﺅکو کنٹر ول کرنے کے لئے تھا۔

یہاں پر گندم اور چاول کی فصل ہوتی ہے ۔ کچھ باڑو ں میں لوگ بیل ، بھیڑاور بکریاں پالتے ہیں ۔ شہر میں ایک ایگرو ڈیو یلپمنٹ کا ادارہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج واقع ہے ۔