سبی بنچ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی


کیس فلو مینجمنٹ سسٹم نومبر 2011 میں عدالت عالیہ سبی بنچ میں نصب کیا گیا۔ سرور عدالت عالیہ بلوچستان کوئٹہ میں رکھا ہوا ہے اور سبی بنچ اس سرور کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے منسلک ہے۔
اس کے بعد تمام مختلف برانچز جس میں ، پریزینٹیشن برانچ ، جوڈیشل برانچ ، روسٹر برانچ شامل ہیں اور مقدمہ کی انتظام کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ ہیں۔

ہر مقدمہ کی سنوائی کے بعد کیس فائل جوڈیشل برانچ کو بھجوائی جاتی ہے۔ جو آرڈر شیٹ کو پڑھنے کے بعد جو کارروائی درکار ہوتی ہے۔ جیسے نوٹسسز کا اجراء وغیرہ کی جاتی ہے۔ جوڈیشل برانچ اگلی سنوائی کی تاریخ بھی لگاتی ہے۔ تمام متعلقہ معلومات انفارمیشن کیاسک پر موجود ہوتی ہیں۔

وکلاء اور عوام اپنے مقدمہ کا سٹیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

10 کمپیوٹر اور پرنٹر اس وقت عدالت عالیہ سبی کے مختلف ڈپیارٹمنٹ اور برانچز میں نصب ہیں۔