سبی بنچ کا دائرہ اختیار
سبی بنچ کے دائرہ اختیار میں تقریباً تمام دیوانی اور فوجداری معاملات مختلف قوانین کے تحت قابل دست در اندازی ہوتی ہیں اور علاقائی دائرہ اختیار ریوینو ضلع ، ضلع سبی ، ضلع ہرنائی ، ضلع بولان (کچھی) ، ضلع جھل مگسی ، ضلع نصیر آباد ، ضلع جعفرآباد ، ضلع ڈیرہ بگٹی اور ضلع کوہلو شامل ہیں۔
اس کے دائرہ اختیار میں یہ بھی آتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین 1973 کے تحت دائر ہونے والے کسی بھی معاملہ کو سن سکے اور کسی بھی قانون کی تشریح کر سکے۔