عدالت کے قوانین اور آداب
عدالت میں ہر کام بہت حساس نوعیت کا ہوتاہے اور بہت سے لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ عدالت میں ہر شخص سے یہ توقع ہوتی ہے کہ وہ عدالت کے آداب اور قوانین کے مطابق عمل کرے گا۔ اگر کوئی شخص جج یا عدالتی عملہ کی دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کرے گا تو وہ سزا کا مستحق ہو گا جس میں جرمانہ یا سزا دونوں شامل ہیں۔
عدالت میں پیش ہونے سے پہلے عدالت کے قوانین اور آداب کو سمجھنا ضروری ہے۔
- عدالت کی راہداریوں اور سیڑھیوں میں دھیمے لہجے میں گفتگو کریں۔
- عدالت میں ایسی چیز نہ لائیں جو کہ ہتھیار کے طور پر استعمال ہوسکے کیونکہ یہ قابل سزا جرم ہے۔
- عدالت میں آتے ہوئے کوئی بھی بڑا بیگ یا اشیاء نہ لائیں کیونکہ سیکورٹی کے مرحلے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔
- لباس صحیح پہنیں کیونکہ یہ پیشہ ورانہ کام ہے اس کےلئے آپ کو اچھا لباس پہننا چاہیے۔
- اپنے مقدمہ کےلئے بروقت تشریف لائیں اور نشہ کی حالت میں نہ ہوں۔
- کمرہ عدالت میں سگریٹ نوشی ، کھانا پینا منع ہے۔ اور چوینگم چبانابھی منع ہے۔
- آپ کے مقدمے کے پکارنے تک خاموش بیٹھیں۔
- جج صاحب کی تعظیم اور عزت کریں۔ انہیں " عزت مآب" یا "جج "کہہ کر مخاطب کریں۔ عدالت کے دوسرے لوگوں اور عملہ سے عزت سے پیش آئیں ۔
- آپ جج صاحب کی تعظیم میں کھڑے ہوں جب وہ داخل ہوں یا باہر جائیں۔آپ کو پتہ چل جائے گا جب حوالدار کورٹ کی آواز لگائے گا۔
- آپ کمرہ عدالت میں اونچی آواز میں نہ پڑھیں جب تک جج صاحب آپ سے نہ کہیں۔
- جب تک آپ کمرعدالت میں ہیں کوئی بھی بات جو سنیں دوبارہ نہ دھرائیں کیونکہ بہت سی ایسی باتیں ہیں جو کہ کمرہ میں موجود لوگوں ، وکلاء اور دوسری پارٹی کو سننا نہیں چاہیے۔
- عدالت کے کمرہ میں کسی قسم کی صوتی ،بصری ، ریکارڈنگ اور تصویریں کھینچنا منع ہے۔
- کمرہ عدالت میں پالتو جانوروں کا داخلہ منع ہے۔
- برائے مہربانی کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے پہلے اپنا موبائل اور پیجر بند کر دیں۔
- کمرہ عدالت میں اپنا پین ، پینسل اور کاغذ ساتھ لے کر آئیں تاکہ اپنے نوٹس بنا سکیں عدالت میں آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔