جسٹس محمد اعجاز سواتی


--
جسٹس محمد اعجاز سواتی

جسٹس محمد اعجاز سواتی6جون1963 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے اُن کے والد کا نام محمد نواز خان (مرحوم) ہے۔ جسٹس محمد اعجاز سواتی نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم تعمیر نو پبلک سکول کوئٹہ سےمیں حاصل کی انہوں نے نے ایم ۔ اے جامعہ بلوچستان سے انگلش میں کیا۔ اورسال1988میں یونیورسٹی لاءکالج کوئٹہ سے ایل۔ ایل۔ بی مکمل کیا۔

جسٹس محمد اعجاز سواتی 28 نومبر 1991 میں عدالت عالیہ اور 18 اپریل 2007 کو عدالت عظمیٰ پاکستان سے بطور وکیل منسلک ہوئے۔ 5 اپریل 2002 میں انسداد دہشتگردی کی عدالت تربت میں بحیثیت جج تعینات ہوئے اور 14 اکتوبر 2003 میں ذاتی وجوہات کی بناء پر مستعفی ہو گئے۔ ان کی قانونی پریکٹس 22 سال پر محیط ہے جس میں وہ ضلعی عدالتوں ، عدالت عالیہ بلوچستان ، وفاقی شرعی عدالت اور عدالت عظمیٰ پاکستان میں پیش ہوئے۔

جسٹس محمد اعجاز سواتی 27اکتوبر1994ءکو نیشنل بینک آف پاکستان کے قانونی مشیر مقرر ہوئے اور نیشنل بینک کے پینل پر کام کیا۔ جسٹس محمد اعجاز سواتی نے پہلی صوبائی جوڈیشل کانفرنس جو کہ 14اپریل2002کو منقعد ہوئی میں شرکت کی۔

جسٹس محمد اعجاز سواتی30اگست 2013کو عدالت عالیہ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔ وہ 2ستمبر 2015کو مستقل جج بنے۔