عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے اعزاز میں عشایہ
25 ستمبر 2020
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کے اعزاز میں وکلاء کی جانب سے عشایہ دیا گیا۔ اس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، عزت مآب جناب جسٹس روزی خان بڑیچ، عزت مآب جسٹس عبدالحمید بلوچ ، جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب آفتاب احمد لون، ممبر انسپکشن ٹیم ،ملک شعیب سلطان سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس، حکومتی آفیسران اور وکلاء بھی موجود تھے۔