جوڈیشل کمپلیکس نوشکی کا افتتاح
18 ستمبر 2020
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، عزت مآب جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل ، عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور عزت مآب جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس نوشکی کا افتتاح کیا اور شجرکاری کی ۔جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب آفتاب احمد لون، ممبر انسپکشن ٹیم ،ملک شعیب سلطان سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس، حکومتی آفیسران اور وکلاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔