ضلع جیل کوئٹہ کا معائنہ
21 اگست 2021
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے عزت مآب جناب جسٹس محمد اعجاز سواتی اور عزت مآب جناب جسٹس ظہیر الدین کاکڑ کے ہمراہ ضلع جیل کوئٹہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں تمام قیدیوں سے ان کے مسائل معلوم کئے اور موقع پر ان کے بارے میں احکامات جاری کئے اور زیر التواء مقدمات کا جائز ہ بھی لیا ۔ اس موقع پر جناب آفتاب آحمد لون ، ممبر انسپکشن ٹیم عدالت عالیہ بلوچستان بھی انکے ہمراہ تھے۔