ضلع کچہری کوئٹہ کی تزئین و آرائش اور شہداء آرکیڈ کا افتتاح


 01 مارچ 2021

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے ضلع کچہری کوئٹہ کی تزئین و آرائش کے کام اور شہداء آرکیڈ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان، حکومتی آفیسران، معزز وکلاء اور سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس بھی موجود تھے۔