جوڈیشل کمپلیکس بسیمہ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ
06 اگست 2022
جوڈیشل کمپلیکس بسیمہ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ نے عزت مآب جنا ب جسٹس محمد عامر نواز رانا اور عزت مآب جناب جسٹس سردار احمد حلیمی کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس بسیمہ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ۔انہوں نے سول ہسپتال بسیمہ کا دورہ بھی کیا ۔اِس موقع پر جناب بشیر احمد بادینی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلات ، ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان اور وکلاء بھی موجود تھے۔