جوڈیشل پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام
16 نومبر 2022
بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی نےیو این وویمن کے تعاون سے 15 اور 16 نومبر 2022 کو بلوچستان میں انصاف کی فراہمی میں خواتین اور پسماندہ طبقے کے مقدمات سے نمٹنے کے لیے جوڈیشل افسران کے لیے دو روزہ جوڈیشل پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا۔عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ نے پروگرام کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں ۔ ڈی جی راشد محمود، ایڈوائزر نذر محمد کاکڑ، فرخندہ اورنگزیب، ممبر نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس،جسٹس ریٹائرڈ کے این کوہلی ،عائشہ ودود ، سربراہ یو این وویمن بلوچستان اور دیگر مہمان مقررین نے پروگرام میں شرکت کی۔