عدالت عظمیٰ پاکستان کے عزت مآب جج صاحبان کے اعزاز میں ضیافت
28 جولائی 2022
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے عزت مآب جناب جسٹس یحیٰ آفریدی، عزت مآب جناب جسٹس امین الدین خان اور عزت مآب جناب جسٹس جمال خان مندوخیل ، جج صاحبان سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعزاز میں ضیافت دی جس میں عزت مآب جناب جسٹس نعیم اختر افغان ، چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان اور عدالت عالیہ بلوچستان کے عزت مآب جج صاحبان نے بھی شرکت کی ۔