عدالت عالیہ بلوچستان کوئٹہ اور لورالائی بنچ کے درمیان وڈیو لنک کا افتتاح
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس نعیم اختر افغان کی خصوصی ہدایت پر پر آئی ٹی کمیٹی کے معزز جج صاحبان عزت مآب سینئر ترین جج، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور عزت مآب جناب جسٹس نذیر احمد لانگو کی زیر نگرانی عدالت عالیہ بلوچستان کی آئی ٹی برانچ نے عدالت عالیہ بلوچستان کی پرنسپل سیٹ کوئٹہ اور لورالائی بنچ کے درمیان وکلاء اور سائلین کےلئے ویڈیو کانفرنسنگ پر مقدمات کی سنوائی کےلئے ویڈیو لنک کی سہولت مہیاء کر دی ہےجس کا افتتاح آج مورخہ 14 نومبر 2023 کو عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے عزت مآب جناب جسٹس گل حسن ترین کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر لورالائی کے معزز وکلاء اورضلعی عدلیہ کے جج صاحبان نے شرکت کی ۔لورالائی کے وکلاء کی جانب سے عزت مآب چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں سرکٹ بنچ لورالائی کو ویڈیو لنک کی سہولت مہیاء کی ۔
اس موقع پر سید حسن شیراز، سسٹم اینالسٹ ، جناب محمد زبیر ، سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس ،جناب شفیع اللہ ، ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان جناب داؤد خان ناصر اور آئی ٹی برانچ کا عملہ بھی موجود تھا۔