سینٹرل جیل مچھ کا معائنہ


 06 جولائی 2023

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے عزت مآب جناب جسٹس ظہیر الدین کاکڑ کے ہمراہ سینٹرل جیل مچھ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سینٹرل جیل میں تمام قیدیوں سے ان کے مسائل معلوم کئے اور موقع پر ان کے بارے میں احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر جناب محمد زبیر، سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس بھی انکے ہمراہ تھے۔