عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کا قلعہ عبداللہ کا دورہ


 10 اگست 2024

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑنے عزت مآب جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کےہمراہ جوڈیشل کمپلیکس قلعہ عبداللہ بمقام جنگل پیرعلی زئی کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کیڈٹ کالج قلعہ عبداللہ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ بھی کیا۔
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نےقومی احتساب بیورو(بلوچستان) سب آفس چمن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نادرا رجسٹریشن سینٹر چمن کا دورہ کیا۔ اِس موقع پر ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، ملک شعیب سلطان ، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمنسٹریشن ، عدالت عالیہ بلوچستان اور وکلاء بھی موجود تھے۔