عزت مآب چیف جسٹس پاکستان کا گوادر کا دورہ
17 دسمبر 2024
چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس یحییٰ آفریدی نے گوادر کا دورہ کیا۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس گوادر میں جیل ریفارمز اور انڈر ڈیولپڈ ریجنز ایریا فنڈ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں عزت مآب چیف جسٹس بلوچستان جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ، عزت مآب جناب جسٹس روزی خان بڑیچ، عزت مآب جناب جسٹس اقبال احمد کاسی ، جناب جان محمد گوہر، رجسٹرار، عدالت عالیہ بلوچستان، جناب پزیر احمد بلوچ، ممبر انسپکشن ٹیم اور ضلعی عدلیہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان نے شرکت کی ۔