عدالت عالیہ بلوچستان کوئٹہ اور خضداربنچ کے درمیان وڈیو لنک کا افتتاح


 11 مئی 2024

عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ نے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور عزت مآب جناب جسٹس روزی خان بڑیچ کے ہمراہ عدالت عالیہ بلوچستان پرنسپل سیٹ کوئٹہ اور خضدار بنچ کے درمیان ویڈیو لنک کی سہولت کا افتتاح کیا ۔ اِس موقع پر جناب داؤد خان ناصر، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، جناب پذیراحمد بلوچ، ممبر انسپکشن ٹیم ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، وکلاء اورآئی ٹی برانچ کا عملہ بھی موجود تھا۔