قلعہ عبداللہ
قلعہ عبد اللہ بلوچستان کا شمال مغربی ضلع ہے جس کا صدر مقام سرحدی شہر چمن ہے۔ مشرق میں اس کی حدود پشین سے ملتی ہیں جبکہ جنوب میں کوئٹہ اور مغرب میں افغانستان سے اس کی اس کی سرحدیں جاملتی ہیں۔ قلعہ عبد اللہ چار تحصیلوں چمن، دو بندی، گلستان اور قلعہ عبد اللہ اور 23یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔
سیشن ڈویژن قلعہ عبداللہ کے زیر انتظام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ، سینئر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتیں کام کر رہی ہیں۔