ضلعی عدالت کوئٹہ کے متعلق


ضلعی عدالتیں ہر صوبے کے ہر ضلع میں موجودہوتی ہے جن کے دیوانی اور فوجداری دائرہ اختیار ہوتے ہیں ۔ہر ضلع کے مرکزی مقام پر بہت سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ہوتےہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے دائرہ اختیار میں آنے والے ضلع میں اُن کے پاس بہت سے عدالتی اختیارات ہوتے ہیں۔ ضلع عدالت تعزیرات کے تحت آنے والے جرائم کے لئے ٹرائل عدالت ہے اور جوڈیشل مجسٹریٹ اور دیوانی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیلیٹ عدالت بھی ہے۔

سیشن عدالت کوئٹہ ضلعی عدالت (کچہری) کی عمارت میں کام کر تی تھی۔سال 1994 میں سیشن عدالت کوئٹہ موجودہ عمارت میں منتقل ہوئی جو کہ 1993 تک عدالت عالیہ کے زیر استعمال تھی اور بعد میں اپنی نئی عمارت میں منتقل ہوگئی تھی۔ دیوانی عدالتیں آج بھی شارع عدالت پر موجود کچہری کی پرانی عمارت میں کام کرتی ہیں۔

فی الحال مندرجہ ذیل عدالتیں اور دفاتر ضلعی عدالت میں کام کر رہےہیں۔

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ایڈہاک) کوئٹہ
  • ممبر لیبر اپیلٹ عدالت بلوچستان کوئٹہ
  • خصوصی جج انسداد بد عنوانی بلوچستان
  • خصوصی جج بینکنگ کوئٹہ
  • ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج I، II،III،IV،V اور VI کوئٹہ
  • ڈسٹرکٹ اٹارنی کوئٹہ
  • بلوچستان بار ایسوسی ایشن کا دفتر

ضلع عدالت (کچہری) کی عمارت میں مندرجہ ذیل عدالتیں کام کررہی ہیں۔

  • سینئر سول جج I،II،III کوئٹہ
  • سول جج I،II،III،IV،V،VI،VIIاور VIII کوئٹہ
  • فیملی جج I،IIکوئٹہ
  • ایڈیشنل فیملی جج کوئٹہ
  • جوڈیشنل مجسٹریٹI،II،III،IV،V،VI،VII،IX،X اور XII کوئٹہ
  • پی-ڈی-ایس-پی برانچ