کوئٹہ میں باغبانی


میں اُن سے رابطے میں تھا کیونکہ مسٹر نذیر احمد لانگو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ایک اچھے دوست ہیں اور بطور ڈائریکٹر فلوراکلچر سیشن عدالت کا اکثردورہ کرتے رہتے تھے۔اور پھولوں کے بیج ،پودے اور اسپرے کی سہولیات مہیا کرتے تھے۔اور یہ میرے لئے باعث مسرت و افتخار ہے کہ عزت مآب جناب چیف جسٹس صاحب نے میرے کام کو سراہا۔ بعد میں جناب راشد محمود صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر تعینات ہوئے وہ بھی پودوں اور پھولوں سے محبت کرنے والے ہیں اور باغچوں کو بہتر بنانے کی تجاویز کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں۔

میرے بطور ڈائریکٹر ہورٹی کلچر عدالت عالیہ تعیناتی کے بعد میرا پہلا دورہ سیشن عدالت کوئٹہ کا تھا جہاں میں نے دیکھا کہ علاقہ زیادہ بڑا نہیں ہے ۔وہاں تین مالی تھے اور اُن کا مطالبہ تھا کہ لان اور پودوں کے لئے علیحدہ پانی کا کنیکشن ہو۔

اُن کا سب سے بڑا مسئلہ پودوں ، آلات اور پھولوں کی خریداری کا تھا اور اُن کی ایک پلاسٹک کی سرنگ بھی تھی جس کی اُونچائی تین سے چار فٹ کی تھی۔

اُن کے پاس پانی کو جمع کرنے کے لئے نہ تو زیر زمین نہ ہی اوپرکوئی سہولت موجود تھی۔

اُنھیں موسمی پھولوں کے بیجوں کے مشورہ دیا گیا۔

  • گلنار (مقدار 10 گرام)
  • ایکولوزیا (مقدار 10 گرام)
  • اسٹاک (مقدار 10 گرام)
  • بنفشہ (مقدار 20 گرام)

گرمیوں کے لئے پھولوں کے بیج

  • سلویا (مقدار30 گرام)
  • گیندا(مقدار20 گرام)
  • پیٹونیا(مقدار10گرام)

عمارت کے ستونوں کے لئے اور پچھلے لان کے لئے پودے

  • گل صلیبی (30 پودے)
  • گلاب (20 پودے)

یہ میرے لئے اور تمام دسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں کے لئے بہت عزت کی بات ہے کہ ایک نیا ہیڈ A-5 باغوں کی بحالی کے لئے عزت مآب چیف جسٹس صاحب نے منظوری دے دی ہے اور اُس میں بجٹ بھی ڈال دیا گیا ہے تاکہ وہ عدالت کے احاطہ میں باغیچوں کو بہتر بنا سکیں۔
دوسرے بہت سے ضلعی عدالتوں نے اس ہیڈ کے تحت بہت سی چیزیں خرید لیں ہیں اور اُنھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اُن کی فہرست جمع کرادیں۔

نتیجہ

  • احاطہ پرانا مگر متاثر کن ہے ۔علاقہ چھوٹا ہے مگر عمارت کی پیچھے بہت جگہ ہے جہاں پر بہتری کی گنجائش ہے۔

پیروی

اُن کو ہر دن ملنے جاتا ہوں مگر کبھی کبھی ایک دن چھوڑ کے مگر اُن کا عملہ آتا رہتاہے جبکہ اُن کو کسی چیز کی اجازت لینی ہوتی ہے یا کوئی تجویز چاہیے ہوتی ہے۔

کچہری کوئٹہ

جناب محمد ظریف بلوچ سینئر سول جج ایک اچھے دوست اور اچھے آدمی ہیں ۔میں نے اُن سے بطور ڈائریکٹر فلوری کلچر اور دوست کے ملاقات کی اور اُنھیں عملہ رکھنے میں مدد دی اور پودے ، پھولوں کے بیج اور سپرے کی سہولت دی۔میں عزت مآب چیف جسٹس صاحب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے وہاں کام کرنے ہمیں ایورڈ دیا۔

بعدمیں مسٹر محمد جعفر مینگل ، سینئر سول جج کے طور پر تعینات ہوئے ۔اُنھیں بھی سبزے اور پھولوں سے محبت ہے اور میں جب بھی دورے پر گیا اُنھوں نے کُھلے ذہن سے مجھے خوش آمدید کہا۔ اُنھوں نے باغوں کی بہتری کے لئے دی گئی تجاویز کو ہمیشہ خوش آمدید کہا۔

اُن کی بھی وہی پریشانی تھی کہ پھول ، آلات اور پودے کہا ں سے خریدیں اُن کی پاس بھی ایک 3 سے 4 فٹ کی پلاسٹک کی سرنگ تھی۔

اُن کی پاس بھی پانی کے جمع کرنے کےلئے نہ زیر زمین نہ اوپر کوئی جگہ تھی۔

اُنھیں موسمی پھولوں کے بیج کا مشورہ دیا گیا ،درختوں کو ذین میں رکھتے ہوئے۔

  • ڈاہنٹس (مقدار 20 گرام)
  • سٹاک (مقدار 10 گرام)
  • بنفشہ (مقدار 20 گرام)

گرمیوں کے لئے پھولوں کے بیج

  • سالویہ (مقدار 30گرام)
  • میری گولڈ(مقدار 20 گرام)
  • پیٹونیا(مقدار 10 گرام)
  • کولیس (مقدار 30 گرام)

عمارت کی ستونوں اور باہر کے لئے پودے

  • گل صلیبی (30 پودے)
  • سمبوکس (20 پودے)
  • بسٹولیسا (20 پودے)
  • ورجینیا کرپیر (30 پودے)

ایک نیا ہیڈ A-1 "باغوں کی دیکھ بھال "کو جناب چیف جسٹس صاحب نے منظور کر دیا ہے اور بجٹ بھی دے دیا ہے تاکہ پھول ، نرم مٹی ۔آلات وغیرہ خریدے جا سکیں اور عدالت کے باغوں کی بہتر کیا جا سکے۔

اُنھوں نے A-1باغوں کی دیکھ بھال کے ہیڈ کے اندر بہت سی چیزیں خریدیں ہیں جیسے کہ پھولوں کے بیج ، پودے اور دوسری چیزیں۔ اُنھیں کہا گیا ہے کہ اُ س کی ایک فہرست مہیا کر دیں۔

اختتام

  • عمارت بہت خوبصور ت ہے اور بہت جگہ ہے ۔لیکن بہتری کی گنجائش ہے۔اُنھیں ایک زیر زمین ٹینکی کی ضرورت ہے تاکہ وہ پانی جمع کر سکیں اور مسجد کا استعمال شدہ پانی بھی استعمال کر سکیں۔

دوبارہ دورہ

میں جناب عزیز اللہ ہیڈمالی کے ساتھ ہر دوسرے دن وہاں کا دورہ کرتاہوں۔میں اگر عدالت عالیہ میں مصروف ہوں یا دوسرے علاقوں کے دورہ پر گیا ہو اہوں کے علاوہ جناب محمد صادق مالی بہت تجربہ کار اور فرمابردار ہے اور جب بھی اُسے کوئی مسئلہ ہوتا ہے وہ آجاتا ہے ۔