ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کا پیغام


ہمارا ملکی عدالتی نظام کچھ سالوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور کچھ ہائی پروفائل جرائم مقدمات کی عدالتی کاروائیوں کی وجہ سے بہت متاثر ہو ا مثلاً گھریلو تشدد نے لوگوں کے عدالتوں میں آنے پر دلچسپی پیدا ہوئی اس کی وجہ سے قانون سازی ہوئی اور ضلعی اور عدالت عالیہ میں خود کاری نظام رپورٹنگ کے لئے لایا گیا ۔اور بڑی تعداد میں مقدمات آنے کی وجہ سے عدلیہ نے نئے معلوماتی ذرائع بنائے جو ماضی میں دستیاب یا ضروری نہیں تھے۔

معلوماتی خودکاری نظام کی وجہ عدالتی نظام میں فیصلے بہتر طور پر لینے اور ڈیٹا کو کوالٹی کو بڑھانے ،اور انصاف دینے والی ایجنسیز کے درمیان بہتر مواصلات کی صلاحتیں بڑھی ہیں ۔جس کے نتیجے میں اعداد و شمار میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے۔

اگرچہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہمیں بہتر ہتھیار فراہم کئے ہیں تاکہ ہم ان بڑھتے ہوئے مطالبات کو جواب دے سکیں۔ لیکن انھوں نے عدلیہ کے لئے کچھ اضافی ذمہ داریاں بھی دی ہیں ،ویب سائٹ پر معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ہم اس ذمہ داری کو اپنی حیثیت کے مطابق پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

آخر میں نئی ویب سائٹ کے اجراء سے بلوچستان کے تما م اضلاع کو آپس میں جوڑنا ایک بڑی کامیابی ہے۔اس کی وجہ سے تمام مسائل اور مشکلات جو کہ ایک سائل بنچ اور بار کو در پیش تھیں کم ہو جائیں گی اور تیز رفتار فیصلوں سےانتظامیہ کو بھی مدد ملے گی۔

اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے۔میں عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اور ججز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی حوصلہ افرائی اور حمایت سے یہ مقصد حاصل ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج