اکثر پوچھے گئے سوالات


ضلع عدلیہ کے دفتری اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

ضلع عدالت کوئٹہ کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔

میں سیشن عدالت کیسے جا سکتاہوں؟

براہ مہربانی نقشہ اور مقام کی تفصیلات کے لئے یہا ں کلک کریں۔

کیا میں کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتاہوں؟

اگر آپ کا مقدمہ زیرالتواء ہے تو آپ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن آپ کو مشورہ دیا جا تا ہےکہ آپ نقشے میں عوام کے لئے مخصوص جگہوں پر بیٹھیں ۔آپ کو عوام کے لئے کھلی جگہوں پر گھومنے سے روکا جا تاہے۔یہا ں کلک کریں۔تاکہ عوام کے لئے کھلی جگہیں جان سکیں۔

کیا میں اپنی اشیاء کسی جگہ چھوڑ سکتاہوں؟

نہیں حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ اپنی اشیاء عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔

کیا ایمر جنسی کی صورتحال میں طبی سہولت موجود ہے؟

نہیں ۔

کیا ویل چئیر کے استعمال کرنے والوں کے لئے سہولت موجود ہے؟

نہیں۔

میں کھانے پینے کی اشیاء خرید سکتا ہوں؟

عدالت میں بیٹھنے کی جگہ کے سامنے ایک کینٹین موجود ہے۔جہاں بوتلیں اورکھانے کی چیزیں ملتی ہیں۔پانی بھی خاص طور پر لگائے گئےکولروں میں دستیاب ہے۔اُن کی جگہ دیکھنے کے لئے یہا ں کلک کریں۔

کیاعدالتیں عوام کے لئے ہمیشہ کھلی ہیں؟

کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتاہے؟

تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور سماعت ہر ایک کے لئے کھلی ہے اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔"بند عدالت" میں عوام شریک نہیں ہو سکتی ۔یہ مختلف وجوہات بناء پر ہو سکتی ہے۔بنیادی طور پر گواہوں کے تحفظ اور حساس نوعیت کی معلومات افشاں نہ ہوں۔

کیاخواتین کے لئے الگ بیٹھنے کی جگہ موجود ہے؟

نہیں۔

کیا عوام کی گاڑیوں کے لئے سیشن عدالت میں جگہ موجود ہے؟

بد قسمتی سے حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ گاڑی سیشن عدالت کے احاطہ میں کھڑی نہیں کر سکتے نہ ہی ضلع عدلیہ کی عمارت کے گرد یاباہر کھڑی نہیں کر سکتے۔

عدالت کے آفیسران کے ترتیب کیاہے؟

ویب سائٹ پر موجود اورگینو گرام دیکھیں۔آپ ایڈمنسٹریشن پر کلک تاکہ اور گینوگرام دیکھ سکیں۔

میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمہ کی سماعت کب اور کہا ں ہوگی؟

سیشن عدالت کوئٹہ کی ویب سائٹ اورنوٹس بورڈ پر ہر روز لگنے والے مقدمات کی فہرست آویزاں ہوتی ہے۔ اگرآپ کا نام فہرست میں نہیں ہے تو آپ انفارمیشن سینٹر یا متعلقہ عدالت کے ریڈر سے رابطہ کریں ۔انفارمیشن ڈیسک ضلع عدالت کی عمارت کے مرکزی دروازے کے پاس ہے۔

اگر میرا مقدمہ 8:30 بجے لگا ہوا ہے تو اسے 2:30 بجے تک کیوں نہیں پکارا جاتا؟

مقدمات د ن کے مختلف اوقات کے لئے لگائے جاتے ہیں۔اگر آپ کو 9:00 بجے بلایا گیا ہے تو آپ کو صبح 9:00 بجے سے 2:30 بجے کے درمیان کبھی بھی بلایا جاسکتاہے۔ یہ لوگوں کی عدالت کے سامنے پیشی اور مقدمے کے چلنے کی مدت پر منحصر ہوتا ہے۔ یہ لکھ لیں کہ عدالت میں بر وقت پہنچنا ضروری ہوتاہے۔کیونکہ حاضری اور عدالت کے ضابطوں اور سروس کے بارے میں معلومات عدالت لگنے سے پہلے دی جاتی ہیں۔

کیا میں اپنی مقدمے کی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟

آپ اپنے مقدمہ میں دیئے جانے والے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ نقول کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔جس کے بدلے میں کاپی برانچ آپ کو ایک رسید جاری کرےگی جس پر فیصلے ، آرڈر اور درخواست کی نقل دینے کی تاریخ درج ہوگی ہے اس کے کچھ واجبات مقرر ہیں۔

مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میرے مقدمے میں جو مصدقہ نقل مانگی ہے وہ تیار ہے یا نہیں؟

آپ نے جو مصدقہ نقل کے لئے درخواست دی ہے اُس کے حوالگی کی تاریخ اس رسید پر درج ہے جو کا پسٹ برانچ نے جاری کی ہے۔برائے مہربانی آپ کاپسٹ برانچ سے رابطہ کریں جو کہ لاک اپ کے نزدیک پہلی منزل پر واقع ہے۔اگر آپ کو کوئی شکایت ہو تو آپ ضلع عدالت کے سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

میں کہاں سے نئے مقدمات اور متفرق درخواستوں کے دائراور خارج کی تفصیل لے سکتاہوں؟

آپ یہ معلومات سیشن کورٹ کی ویب سائٹ میں آن لائن کیس سٹیٹس یافہرست مقدمات آرکائیو اور ضلع عدالت کے ڈیٹا سینٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

نئے مقدمات اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونے کے اوقات کیاہیں؟

اس کے اوقات8:30 بجے صبح سے 2:30 بجے شام تک ہیں۔

کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی ممکن نہیں ہے۔

تازہ پٹیشن ، درخواستوں،ضمانت کی درخواستیں زیر دفعہ 498 ضابطہ فوجداری اور ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوتی ہیں۔

1. ملزم کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور تازہ تصاویر
2. ضمانت کی پٹیشن
3. حلف نامہ (جو کہ اُوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ ہو)
4. ایف ۔ائی۔آر کی نقل
5. وکالت نامہ

ضمانت کی درخواست

1. وکالت نامہ (سپرانٹینڈنٹ جیل یا ٹرائل عدالت سے تصدیق شدہ )
2. ضمانت کی پٹیشن
3. ایف ۔آئی۔آر کی نقل
4. ٹرائل کورٹ کے آرڈر کی تصدیق شدہ کاپی(جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر دفعہ)

پٹیشن 22A اور 22B ضابطہ دیوانی(مقدمات کے دائر کرنے/حراسمنٹ/تبدیلی تفتیش کار وغیرہ

1. ملزم کی کمپیوٹر ازڈ شناختی کارڈ کی کاپی /تازہ تصاویر
2. پٹیشن
3. حلف نامہ (اُوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ)
4. وکالت نامہ

دیوانی / کرایہ /سرپرست/فیملی اپیل-دیوانی ریویژن /فوجداری اپیل، فوجداری ریویژن / دیوانی سوٹ/ متفرق دیوانی/فوجداری

1. درخواست گزار کی کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی /تازہ تصاویر
2. اپیل پٹیشن
3. حلف نامہ (اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ) اگر اسٹے کی درخواست ہے تو منسلک کریں۔ متعلقہ آرڈر کی تصدیق شدہ نقل۔
4. وکالت نامہ