حب
قاضی لسبیلہ کی عدالت 1952 میں قائم کی گئی اور تحصیل بیلہ میں مقدمات پہلے چلائے گئے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ 1965 میں یہ عدالت بیلہ سے اوتھل منتقل کر دی گئی جو ضلع کا صدر مقام ہے۔
جون1982 میں ضلع لسبیلہ میں دیوانی قانون کا اطلاق کیا گیا اور عدالت واپس تحصیل حب منتقل کر دی اور اس کے اختیارات سول جج کو دے دئے گئے۔دوبارہ جنوری 1987 میں دیوانی قانون کو تبدیل کر دیا اور دستورالعمل دیوانی قلات کو نافظ کر دیا گیا اور اس وقت سے اب تک قاضی عدالت مختلف اختیارات کے تحت کام کر رہی ہے۔ جو کہ دیوانی ، فیملی اور کرائے کے مقدمات ہیں۔