سہولت مرکز اور شہداء گیلری کا افتتاح


 31 اگست 2026

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس محمد کامران خان ملا خیل نے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عظمیٰ پاکستان، جناب جسٹس یحیٰ آفریدی کی پروقار موجودگی میں فسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء گیلری کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس جمال خان مندوخیل، عزت مآب جناب جسٹس نعیم اختر افغان، عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، عزت مآب جج صاحبان عدالت عظمیٰ پاکستان، عزت مآب جسٹس روزی خان بڑیچ، جج وفاقی آئینی عدالت پاکستان، عدالت عالیہ بلوچستان کے عزت مآب جج صاحبان، سرکاری افسران اور وکلاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔