عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج صاحبان کی تقریب حلف برداری
11 اگست 2026
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملا خیل نے جسٹس محمد رؤف عطاء، جسٹس اللہ داد روشان اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی سے ایڈیشنل جج عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں عدالت عالیہ کے عزت مآب جج صاحبان، وکلاء اورماتحت عدلیہ کے ارکان نے شرکت کی۔