جناب پذیر احمد بلوچ


--
جناب پذیر احمد بلوچ

جناب پذیر احمد بلوچ یکم اگست 1968 کو پنجگور میں پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے ابتدائی تعلیم پنجگور میں حاصل کی اور 1991 میں ڈگری کالج ، تربت سے گریجویشن مکمل کی بعد ازاں انہوں نے 1998 میں یونیورسٹی لا ءکالج کوئٹہ سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
جناب پذیر احمد بلوچ نے اپنی عدالتی سروس کا آغاز سال 2005 میں کیا، جب انہیں بلوچستان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر تعینات کیا گیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اضلاع میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت، اسپیشل جج احتساب عدالت اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں۔
انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں متعدد تربیتی کورسز میں شرکت کی۔ انہوں نے 2014 میں اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں بھی شرکت کی۔
29 اپریل 2024 کو جناب پذیر احمد بلوچ نے ممبر انسپکشن ٹیم ، عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا چارج سنبمھالا۔