جناب داؤد خان ناصر
جناب محمد داؤد خان ناصر، بہلول خان ناصر کے بیٹے 20 جنوری 1971 کو لورالائی میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی،1987 میں میٹرک اور 1989 میں انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔ انہوں نے اپنی گریجویشن 1991 میں جامعہ بلوچستان کوئٹہ سے کی اور اسکے بعد 1994میں یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ سے ایل ایل بی کیا۔
جناب محمد داؤد خان ناصر نے1996 میں بلوچستان کی عدلیہ میں بطور جوڈیشل مجسٹریٹ شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بطور جوڈیشل مجسٹریٹ ، سینئر سول جج، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کام کیا۔
جناب محمد داؤد خان ناصر نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں کئی کورسز میں حصہ لیا۔ انہوں نے 2017 میں منیلا ، فلپائین میں ہونے والی انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں حصہ لیا ۔
انہوں نے رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان کا عہدہ29 اگست 2023 کو سمبھالا۔