جسٹس شکیل احمد بلوچ


--
جسٹس شکیل احمد بلوچ

جسٹس شکیل احمد بلوچ یکم اگست 1954 کو تربت ضلع کیچ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول بیلہ ضلع لسبیلہ سے حاصل کی۔ انہوں نے 1974 میں سندھ مسلم آرٹس کالج کراچی سے بی اے ۔ 1976 میں سندھ مسلم لاء کالج کراچی سے ایل ایل بی اور 1976میں ہی جامعہ کراچی سے بین الااقومی تعلقات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

جسٹس شکیل احمد بلوچ نے یونیورسٹی آف ہارٹ فورڈ امریکہ سے 1984 میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

جسٹس شکیل احمد بلوچ نے بطور وکیل اپنے کیرئر کا آغاز 1986 میں کراچی سے اور 1990 میں بطور وکیل ہائی کورٹ عدالت عالیہ بلوچستان سے کیا۔

جسٹس شکیل احمد بلوچ نے اپنے ستائیس سالہ کیرئر میں کراچی ، گوادر، تربت، پنجگور، لسبیلہ، کوئٹہ کی ضلعی عدالتوں، عدالت عالیہ بلوچستان، فیڈرل شریعت کورٹ۔ عدالت عالیہ سندھ اور عدالت عظمیٰ میں مختلف مقدمات کی پیروی کی ۔

وہ 1994 میں مکران بار ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب ہوئے۔

جناب شکیل احمد بلوچ 1997 میں مکران سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔

جناب شکیل احمد بلوچ 2010میں بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

جناب شکیل احمد بلوچ 25 جون 2013 کو ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان اور 2ستمبر 2013 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج اور 2 ستمبر2015 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے مستقل جج مقرر ہوئے۔وہ 21 جوالائی 2016 کو بطور جج عدالت عالیہ بلوچستان مستعفیٰ ہوگئے۔