جسٹس اللہ داد روشان
جسٹس اللہ داد روشان07 جولائی 1970 کو ژوب میں پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے ابتدائی تعلیم ژوب میں حاصل کی اور 1989 میں جامعہ بلوچستان سے گریجویشن مکمل کی بعد ازاں انہوں نے 1992 میں یونیورسٹی لا ءکالج کوئٹہ سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
جسٹس اللہ داد روشان نے اپنی عدالتی سروس کا آغاز سال 2006 میں کیا، جب انہیں بلوچستان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر تعینات کیا گیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اضلاع میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اسپیشل جج احتساب عدالت، اسپیشل جج سی این ایس عدالت ،اسپیشل جج بینکنگ کورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں۔
جسٹس اللہ داد روشان نے اپنے کیریئر کے دوران پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں متعدد تربیتی کورسز میں شرکت کی۔ انہوں نے 2016 میں میں منعقدہ سیمنار برائے کرائم پریوینشن اینڈ کریمنل جسٹس میں بھی شرکت کی۔
جسٹس اللہ داد روشان 11 اگست 2026 کو عدالت عالیہ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔