سیلاب زدگان کی امداد
01 اگست 2010
2010کےسیلاب نے بلوچستان میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کو تباہ کیا جس کے بعد عدالت عالیہ بلوچستان ، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے اس مصیبت سے متاثرہ کچھ افراد کے حالات بہتر بنانے کےلئے ہاتھ ملایا۔ سیلاب زدگان کےلئے امدادی اشیاء اکٹھا کرنے کےلئے عدالت عالیہ ، سیشن عدالت اور کچہری میں جگہیں مختص کیں جب پیسہ اور چیزیں مل گئیں تو کھانا اور مختلف اشیاء ہول سیل قیمت پر خریدی گئیں اور انہیں ڈیرہ اللہ یار اور ڈیرہ مراد جمالی تک پہنچایا اور تقسیم کیا گیا۔