ضلعی جیل سبی کا معائنہ


 24 اکتوبر 2013
جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے پریزائیڈنگ آفیسران ضلعی عدلیہ اور مقامی انتظامیہ کے آفیسران کے ہمراہ ضلعی جیل سبی کا معائنہ کیا۔ پریزائیڈنگ آفیسران کو مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی۔ مقامی انتظامیہ کو قیدیوں کو کھیلوں کی سہولیات اور کتابیں مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ سپریٹنڈنٹ ضلعی جیل سبی کو قیدیوں کے لئے لائیبریری بنانے کی ہدایت دی۔ سپریٹنڈنٹ ضلع جیل سبی کو ضلع جیل کے احاطہ میں درخت لگانے اور قیدیوں کو باغبانی کے کام پر مامور کرنے کی ہدایت کی۔