چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کی تقریب حلف برداری
26 دسمبر 2014
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی سے عزت مآب گورنر بلوچستان جناب محمد خان اچکزئی نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں حلف لیا۔ اس تقریب میں عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، وکلاء ، وزراء، سول آفیسران اور ضلعی عدلیہ کے ارکان نے شرکت کی۔