صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات
17 فروری 2014
عزت مآب چیف جسٹس نے عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ کے ہمراہ ضلعی عدالت کے احاطے میں بنے ہوئے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے منتخب نمائندوں سے صفائی اور ضلعی عدالت اور کچہری کی عمارت کی دیکھ بھال ، ضلعی عدالت اور کچہری کی کاپی برانچ کی علیحدگی ، کچہری میں مقدمات کے اندراج کی بجائے ضلعی عدلیہ میں اور دیوانی عدالت ، فیملی عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں کی کچہری میں علیحدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ تاکہ عوام اور سائل کو تکلیف نہ ہو۔