عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی کا دورہ خضدار
28 مارچ 2015
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی نے دورہ خضدار کے دوران جج صاحبان اور عملے کے لئے رہائشی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ وکلاء سے ملے اور سیشن عدالت کے احاطہ میں عورتوں کے لئے بار روم کا بھی افتتاح کیا۔ عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے سیشن عدالت کے احاطہ میں ایک درخت لگایا۔