عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی نئے عدالتی سال 2015 کی شروعات کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے۔
11 مارچ 2015
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ نے نئے عدالتی سال 2015 کے شروع ہونے کی تقریب کی صدارت کی۔ اس تقریب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل برائے پاکستان ، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ، پروسیکوٹر جنرل بلوچستان ، وکلاء اور ماتحت عدالتوں کے آفیسران نے شرکت کی۔