انسداد دہشتگردی عدالتوں میں تیزی سے مقدمات چلانے، فیصلے دینے اور عدالتوں کے سامنے موجود مقدمات کے متعلق اجلاس۔


 06 جنوری 2015

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی اور عزت مآب جسٹس جمال خان مندوخیل ، انتظامی جج ، اے ٹی سی عدالتیں نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں تیزی سے انسددادہشتگردی کے زیر التواء مقدمات کوچلانے اور انکے جلدفیصلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان ، سیکرٹری، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان جو ڈیشل اکیڈمی ، انسپکٹر جنرل (جیل خانہ جات) بلوچستان، ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان اور تمام خصوصی ججز انسداد دہشتگردی عدالت بلوچستان نے بھی شرکت کی۔