عدالت عالیہ بلوچستان میں پرچم کشائی کی تقریب
14 اگست 2016
یوم آزادی کی تقریب جو کہ عدالت عالیہ بلوچستان کے احاطہ میں منعقدہوئی میں عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی نے پرچم کشائی کی ۔ عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان ، وکلاء ، عدالتی آفیسران اور عدالت عالیہ بلوچستان کا عملہ اس موقع پر موجود تھا۔ تقریب میں 8 اگست کے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی گئی۔