8 اگست 2016 کےخودکش دھماکے کے شہداء کی یاد میں فل کورٹ ریفرنس۔
24 اکتوبر 2016
8 اگست 2016 کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے شہداء، جناب بلال انور کاسی، سابق صدر بلوچستان بار ایسوسی ایشن، بیرسٹر امان اللہ، سابق پرنسپل یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ اور جناب جہانزیب علوی ایڈوکیٹ کی یاد میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد عدالت عالیہ کی عمارت میں ہوا۔ فل کورٹ ریفرنس میں وکلاء، ضلعی عدلیہ کےارکین، شہداء کے ورثاء اور زخمی وکلاء نے شرکت کی۔