بلوچستان میں عدلیہ کی جاری اسکیموں کے حوالے سے اجلاس


 10 مارچ 2016

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی نے عزت مآب جسٹس جمال خان مندوخیل اور عزت مآب جسٹس نعیم اختر افغان کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں بلوچستان میں عدلیہ کی جاری اسکیموں کے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ( ڈیویلپمنٹ) محکمہ پی اینڈ ڈی ، سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ اور ٹیکنیکل ایڈوائزر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کوئٹہ نے شرکت کی ۔