8 اگست 2016 کے خودکش دھماکے کے شہدا ء کے لئے تعزیتی ریفرنس اور فاتحہ خوانی
08 اگست 2017
عزت مآب جسٹس میاں ثاقب نثار، چیف جسٹس عدالت عظمیٰ پاکستان ، عزت مآب جسٹس آصف سعید کھوسہ، سینئر پونی جج عدالت عظمی ٰپاکستان، عزت مآب جسٹس گلزار احمد ، جج عدالت عظمی ٰ پاکستان ، عزت مآب جسٹس محمد نور مسکانزئی ، چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان بمعہ معزز جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان، عزت مآب جسٹس یحیٰ آفریدی ، چیف جسٹس عدالت عالیہ پشاور، عزت مآب جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم چیف جسٹس عدالت عالیہ گلگت بلتستان، ضلعی عدلیہ کے آفیسران، وکلاء اور شہداء کے ورثاء نے سانحہ 8 اگست کے شہداء کی پہلی برسی پر تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔