عدالت عالیہ بلوچستان میں پرچم کشائی کی تقریب


 14 اگست 2017

14 گست 2017 کو عدالت عالیہ بلوچستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ،جسٹس محمد نور مسکانزئی نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان ، وکلاء ، عدالتی آفیسران اور عدالت عالیہ بلوچستان کا عملہ بھی موجود تھا۔ تقریب میں12اگست 2017 کے خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔