صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس
24 اگست 2017
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی نے صوبائی جسٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں بین تنظیمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اجلاس میں سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان، چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان، سیکرٹری داخلہ اینڈ قبائلی امورحکومت بلوچستان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان، پروسیکیوٹر جنرل بلوچستان، سیکرٹری محکمہ قانون حکومت بلوچستان، سیکرٹری پروسیکیوشن حکومت بلوچستان، سیکرٹری محکمہ صحت حکومت بلوچستان،سیکرٹری محکمہ فنانس حکومت بلوچستان، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات حکومت بلوچستان، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی، ڈائریکٹر جنرل انسداد رشوت ستانی، ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ اور ڈٰسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپکشن نے شرکت کی۔