بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا بارہواں سا لانہ اجلاس
14 نومبر 2018
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کے بارہویں سالانہ اجلاس کی صدارت کی جس میں عزت مآب جناب جسٹس جمال خان مندوخیل سینئر جج عدالت عالیہ ، معزز رجسٹرار ، سیشن جج ، کوئٹہ ،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی، سیکریٹری حکومت بلوچستان محکمہ مالیات اور سیکریٹری حکومت بلوچستان محکمہ قانون نے شرکت کی۔