بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
03 اگست 2019
بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس عزت مآب جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر،چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان / چیئرمین بورڈ آف گورنرز بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی اورعزت مآب جسٹس جمال خان مندوخیل ،سینئر جج / وائس چیئرمین بورڈ آف گورنرز بلوچستان جو ڈیشل اکیڈمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار، عدالت عالیہ بلوچستان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، کوئٹہ ، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی، اور سیکرٹری خزانہ ، حکومت بلوچستان نے شرکت کی۔