چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کی تقریب حلف برداری
05 اکتوبر 2019
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس جمال خان مندوخیل سے عزت مآب گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں حلف لیا۔ تقریب میں عزت مآب جج صاحبان عدالت عظمیٰ پاکستان، عزت مآب چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت ، عزت مآب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ، عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، وکلاء ، ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان اور حکومتی آفیسران نے شرکت کی۔