جوڈیشل کمپلیکس بسیمہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب


 01 نومبر 2019

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، عزت مآب جسٹس عبداللہ بلوچ اور عزت مآب جسٹس روزی خان بڑیچ کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس بسیمہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اِس موقع پر رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپیکشن بھی موجود تھے۔